COMBINED COMPETITIVE EXAMINATION FOR
RECRUITMENT TO THE POSTS OF
PROVINCIAL MANAGEMENT SERVICE-2019
SUBJECT: ISLAMIC STUDIES (COMPULSORY)
TIME ALLOWED: THREE HOURS
MAXIMUM MARKS: 100
نوٹ: تمام سوالات میں سے پانچ سوال حل کریں۔ ساتواں سوال بھی شامل ہے۔ جو کہ لازمی ہے۔
سوال نمبر 1۔ اسلام کا معاشرتی نظام مغرب کے معاشرتی نظام سے کس طرح مختلف ہے خصوصاً خاندانی نظام کے حوالے سے اور عورت کی حیثیت بھی بیان کیجئے؟ 20 نمبر
سوال نمبر 2۔ محمد رسول اللہ ﷺ کی بطور سپہ سالار نمایاں خصوصیات آپ ﷺ کے غزوات کی روشنی میں بیان کریں؟ 20 نمبر
سوال نمبر 3۔ اسلام کا سیاسی نظام دیگر مذاہب کے سیاسی نظاموں سے کس طرح مختلف ہے خلفائے راشدین کے زمانے کی روشنی میں تقابلی جائزہ کیجئے۔ 20 نمبر
سوال نمبر 4۔ اجتہاد کی تعریف کریں اس کی حدود و قیود کیا ہیں تفصیل بیان کریں؟ 20 نمبر
سوال نمبر 5۔ اسلام کے بنیادی عقائد کیا ہیں اور ان کے انسانی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں وضاحت کریں؟ 20 نمبر
سوال نمبر 6۔ مندرجہ ذیل میں سے کسی دو پر تفصیلی نوٹ لکھیں؟ 20=10+10 نمبر
(i) امر بالمعروف و نہی عن المنکر
(ii) مسلم اقلیتیں
(iii) مسلم نوجوانوں کے لیے عصری چیلنجز
سوال نمبر 7۔ مندرجہ ذیل میں سے صحیح جوابات کا انتخاب کیجیے؟ 20 نمبر
(i) رسول اللہ ﷺ کا سن ولادت کونسا ہے؟
(الف) 571 عیسوی (ب) 576 عیسوی (ج) 580 عیسوی
(ii) اپنی ہجرت سے پہلے رسول اللہ ﷺ نے کس مبلغ کو سب سے پہلے مدینہ منورہ روانہ کیا؟
(الف) عبداللہ بن مسعود (ب) عبداللہ بن عمر (ج) مصعب بن عمیر
(iii) ابو جہل کس غزوہ میں قتل ہوا؟
(الف) غزوہ بدر (ب) غزوہ احد (ج) غزوہ احزاب
(iv) قرآن مجید کی کس سورۃ میں بسم اللہ الرحمن الرحیم دو دفعہ آیا ہے؟
(الف) یونس (ب) النحل (ج) النمل
(v) حضرت علی ؓ کو کس نے شہید کیا؟
(الف) ابولولو (ب) عبدالرحمن بن ملجم (ج) عبداللہ بن ابی
(vi) اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین کون ہے؟
(الف) ڈاکٹر قبلہ ایاز (ب) ڈاکٹر معراج الاسلام ضیاء (ج) ڈاکٹر شیر زمان
(vii) اُس عورت صحابیہ کا نام کیا ہے جس کے لئے پارہ نمبر 28 (سورۃ مجادلہ) کی ابتدائی آیات نازل ہوئیں؟
(الف) حضرت حفصہؓ (ب) حضرت خولہؓ (ج) حضرت زینبؓ
(viii) کس پیغمبر کو آدمِ ثانی کہا جاتا ہے؟
(الف) حضرت ادریسؑ (ب) حضرت نوحؑ (ج) حضرت ابراہیمؑ
(ix) امام بخاری کا نام کیا تھا؟
(الف) علی (ب) محمد (ج) احمد
(x) واقدی کا نام کیا تھا؟
(الف) محمد (ب) شیبہ (ج) عمر
(xi) کس صحابی سے سب سے زیادہ احادیث مروی ہیں؟
(الف) حضرت ابو ہریرہؓ (ب) حضرت علیؓ (ج) حضرت جابرؓ
(xii) کس جنگ میں حضرت طلحہؓ اور حضرت زبیرؓ شہید ہوئے؟
(الف) جنگِ نہاوند (ب) جنگِ جمل (ج) جنگِ صفین
(xiii) غزوہ تبوک سے پیچھے رہ جانے والے تین صحابہ کرام کی توبہ کا کس سورۃ میں ذکر ہے؟
(الف) سورۃ براءۃ (ب) سورۃ ھود (ج) سورۃ انفال
(xiv) کونسے دو پیغمبروں کی بیویاں ایمان نہ لائیں؟
(الف) یوسف و یعقوب (ب) لوط و نوح (ج) اسماعیل و ابراہیم
(xv) کتاب “تاریخ الامم والملوک” کس کی تصنیف ہے؟
(الف) ابن حجر عسقلانی (ب) ابن جریر طبری (ج) ابن خلدون
(xvi) برِ صغیر کے اس عالم کا نام کیا ہے جس نے تفسیر “ترجمان القرآن” لکھی؟
(الف) ابو الحسن علی ندوی (ب) مولانا ثناء اللہ امرتسری (ج) ابو الکلام آزاد
(xvii) “سورۃ البقرہ” کے کتنے رکوع ہیں؟
(الف) 30 (ب) 35 (ج) 40
(xviii) حضرت عمرو بن عاص کس ملک کے فاتح اور گورنر تھے؟
(الف) شام (ب) عراق (ج) مصر
(xix) اُس عورت کا نام کیا تھا جس کو چوری کرنے کی بنا پر رسول اللہ ﷺ نے ہاتھ کاٹنے کی سزا دی تھی؟
(الف) حمنہ (ب) فاطمہ (ج) سودہ
(xx) جدید اشتراکیت کا بانی کون تھا؟
(الف) کارل مارکس (ب) لینن (ج) سٹالن
****************
Islamic Studies Punjab PMS Paper 2019
5 Views