SINDH PUBLIC SERVICE COMMISSION, HYDERABAD
Combined Competitive Examination, 2023
General Paper in Urdu
Wednesday 16th April, 2025.
Time: 09:00 a.m. to 12:00 noon
Maximum marks: 100
Note: Attempt all questions.
سوال نمبر 01: درج ذیل میں سے کسی ایک موضوع پر جامع مضمون لکھیے۔
(i) مادری زبان میں ابتدائی تعلیم
(ii) نوجوانوں میں بڑھتا ہوا منشیات کا رجحان
(iii) مصنوعی ذہانت انسانوں کی دوست یا دشمن؟
(iv) معاشرتی ہم آہنگی میں فنونِ لطیفہ کا کردار
سوال نمبر 02: (الف) درج ذیل سوالوں کے جواب لکھیے۔
(i) اسم معرفہ اور اسم نکرہ کی تعریف جان پہچان کی دو مثالیں بھی دیجیے۔
(ii) کیا جملے میں فعل، فاعل اور مفعول کی ترتیب کیا ہوتی ہے؟ کیا اردو کے باقی جملوں میں بھی اسی ترتیب سے چیزیں آتی ہیں؟
(iii) ضمیر غائب کسے کہتے ہیں؟ دو مثالیں بھی دیجیے۔
(iv) فعل متعدی کسے کہتے ہیں؟ دو مثالیں بھی دیجیے۔
(v) حرفِ فجائیہ کی تعریف بیان کیجیے۔ دو مثالیں بھی دیجیے۔
(ب) درج ذیل الفاظ کی جمع لکھیے۔
(i) ذرہ (ii) کلام (iii) لازم (iv) وہم (v) سبب (vi) ظاہر
(ج) درج ذیل الفاظ کے متضاد لکھیے۔
(i) مظلوم (ii) منصف (iii) جدید (iv) ارض (v) عروج (vi) تضحیک
سوال نمبر 03: درج ذیل اشعار میں سے چار کی تشریح کیجیے، شاعر کا تعارف بھی لکھیے۔
(الف) مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف یہاں ہوگا / سے بھی تو بڑا کوئی تو، سائی بھی تو، محفل بھی تو
(ب) جب وہ جاں لے گیا تو اب دل ڈھونڈتی ہے جانِ جاں / آپ ہی اب قصہ ہوں پر موندیں دن چھپائے کیوں
(ج) کبھی اے حقیقتِ منتظر نظر آ لباسِ مجاز میں / کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبینِ نیاز میں
(د) الہی آبرو رکھنا مری چشمِ تماشا کی / نہ رہ جائے کوئی داغِ تمنا دل کے گوشے میں
(ہ) جو دل نے دی صدا تو گلے سے لگا لیا / آپ ہی خانہ بدوش اور آپ ہی گھر میں ہوں
(و) جسے دیکھو لکیریں کھینچتا رہتا ہے کاغذ پر / بڑا استاد ہے لیکن ہے تو بے بنیاد سا شاید
سوال نمبر 04: (الف)۔ اردو ادب میں مزاح نگاری کے آغاز وارتقا کا جائزہ لیجیے۔
(ب)۔ ‘مقدمہ شعر و شاعری’ کس کے دیوان کا مقدمہ ہے۔ اس کے موضوع کا تفصیلی جائزہ لیجیے۔
سوال نمبر 05: (الف)۔ مندرجہ ذیل عبارت کا انگریزی میں ترجمہ کیجیے۔
حیوان اور انسان میں کیا فرق ہے۔ انسان میں شعور ہے، حیوان میں شعور نہیں ہے۔ اسی شعور کے ذریعے انسان اپنے حواس کو پھیلاتا رہتا ہے۔ انسان کے پاس اس بات کا جواب موجود ہے کہ اس کا مقصد کیا ہے۔ حیوان زندگی گزارتا ہے لیکن زندگی کے بارے میں کبھی سوچنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔ خیال انسان کی عظیم تخلیق ہے اور مذہب انسان خود خیال کی تخلیق ہے۔ جانور کے لیے صرف چند حقائق کی اہمیت ہے، بارش ہوتی ہے تو وہ اوٹ لے سکتا ہے، بھوک لگتی ہے تو وہ دانے پانی کی تلاش میں نکل جاتا ہے لیکن انسان حقائق کے ساتھ صداقت کی اہمیت کو بھی تسلیم کرتا ہے۔
(ب)۔ مندرجہ ذیل عبارت کا اردو میں ترجمہ کیجیے۔
Pakistan is facing a severe smog crisis, and immediate actions are necessary to reduce harm such as closing schools, offices and banning certain activities. While these are temporary measures, we need to look ahead to next year. The reality is that this year has been comprehensively lost to smog, and the government must start planning now to address this issue proactively for next year. We cannot afford to panic over smog only once it has already impacted our health. Preparations must begin well in advance. Firstly, stubble burning should be criminalized and penalized, with alternative waste disposal methods implemented long before smog season. Secondly, a thorough review of all industries that contribute to smog should be conducted. Factories with substandard smokestacks that fail to meet environmental standards should be shut down. This work requires consistent, year round action, not a few rushed days.
****************