Urdu Punjab PMS Paper I 2019

PUNJAB PUBLIC SERVICE COMMISSION
COMBINED COMPETITIVE EXAMINATION FOR
RECRUITMENT TO THE POSTS OF
PROVINCIAL MANAGEMENT SERVICE – 2019

SUBJECT: URDU PAPER I

TIME ALLOWED: THREE HOURS MAXIMUM MARKS 100

نوٹ: صرف پانچ سوالوں کے جواب دیں تمام سوالات کے نمبر برابر ہیں ہر اس سے ایک سوال کا جواب لازمی ہے۔
حصہ اول
سوال نمبر 1: میر تقی میر کی شاعری اپنے عہد کا آشوب ہے شعری مثالوں سے واضح کریں۔ 20 نمبر
سوال نمبر 2: پنجاب کو اردو کا مولد قرار دینے کے لئے حافظ محمود شیرانی نے جن تاریخی اور لسانی دلائل کا سہارا لیا ان کا تنقیدی جائزہ پیش کیجئے۔ 20 نمبر
سوال نمبر 3: وجہی کی “سب رس” اپنے عہد کے معاشرتی رجحانات کی بہترین عکاس ہے ادب براۓ زندگی کے حوالے سے بحث کریں۔ 20 نمبر
حصہ دوم
سوال نمبر 4: جدید اردو نثر کی بنیاد غالب نے رکھی۔ مکاتیب غالب کی روشنی میں بحث کریں۔ 20 نمبر
سوال نمبر 5: ڈپٹی نذیر احمد کا ناول “ابن الوقت” نوآبادیاتی منصوبے کی تکمیل کے لیے لکھا گیا۔ اپنے دلائل سے تائید یا تردید کریں۔ 20 نمبر
سوال نمبر 6: “باغ و بہار” میں دہلی کی تہذیبی زندگی اپنی تمام تر حسن اور تنوع کے ساتھ جلوہ گر ہے اور “فسانہ عجائب” لکھنوی تہذیب کی آئینہ دار ہے اظہار خیال کریں۔ 20 نمبر
حصہ سوم
سوال نمبر 7: اردو ادب میں رومانوی تحریک کا آغاز، سرسید تحریک کی عقلیت پسندی کے ردعمل میں ہوا۔ بحث کریں۔ 20 نمبر
سوال نمبر 8: مجید امجد کی نظم نگاری کے تناظر میں وضاحت کریں کہ مجیدامجد نے معمولی مظاہر اوراشیاء کو شعری متن کے مرکز میں جگہ دی ہے۔ 20 نمبر
سوال نمبر 9: جدید اردو غزل پر میر کی غزل نے کس حد تک اثرات مرتب کیے جدیدشاعری سے مثالیں دے کر ثابت کریں۔ 20 نمبر
سوال نمبر 10: مشتاق احمد یوسفی بلاشبہ اردو کے عظیم مزاح نگار ہیں، فن مزاح نگاری کے حوالے سے ان کے مقام و مرتبہ کا تعین کیجئے۔ 20نمبر


7,631 Views
Top