Urdu Literature Punjab PMS Paper I Syllabus

 

خاکہ نصاب اردو آپشنل
پہلا پرچہ کل نمبر 100
1. ادب اور تاریخ ادب اردو کل نمبر 35
الف۔ ادب کیا ہے اس کی اہمیت اور مقاصد پر بحث۔ ادب کا زندگی اور انسان سے تعلق، ادب برائے ادب اور ادب برائے زندگی کے مباحث، ادب کے تخلیقی، تنقیدی اور تحقیقی زاویے
ب۔ اردو زبان کا آغاز ارتقاء، قدیم اردو شاعری کے عمومی فکری اور جزباتی رویے، بحوالہ عشق، تصوف، تہذیب، قومی سربلندی، اخلاقی مقصدیت
2. اردو نثر کا سفر کل نمبر 35
الف۔ اردو نثر 1857ء تک
ب۔ سرسید اور ان کے رفقا کی علمی کاوشیں بحوالہ نئی روشن خیالی، مغربی عقل و فکر کا فروغ
ج۔ اردو ناول، افسانے، ڈرامے کی تاریخ
3. اردو کی جدید ادبی تحریکات اور رجحانات کل نمبر 30
الف۔ رومانوی تحریک، ترقی پسند تحریک، حلقہ ارباب ذوق کی تحریک، جدیدیت، نیا ادب
ب۔ پاکستانی شعر و ادب کے رنگارنگ نقوش، عصری علوم و فنون کے اثرات کا جائزہ
امدادی کتب
۔ اردو ادب کی تاریخ 1857ء تک از ڈاکٹر تبسم کاشمیری
۔ اردو شاعری کا سیاسی اور سماجی پس منظر از ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار
۔ سرسید احمد خان اور ان کے نامور رفقا از ڈاکٹر سید عبداللہ
۔ اردو ادب کی مختصر تاریخ از ڈاکٹر انور سدید
۔ اردو ادب کی تحریکیں از ڈاکٹر انور سدید
۔ تاریخ ادبیات مسلمانان پاک وہند۔ اردو سے متعلقہ جلدیں۔ مدیر سید فیاض محمود
۔ کلچر۔ مرتبہ اشتیاق احمد

2,518 Views
Top