Urdu Literature CSS Paper II 2013

FEDERAL PUBLIC SERVICE COMMISSION
COMPETITIVE EXAMINATION – 2013
FOR RECRUITMENT TO POST IN BS – 17
UNDER THE FEDERAL GOVERNMENT

URDU PAPER II

TIME ALLOWED: THREE HOURS
PART – I (MCQs): MAXIMUM 30 MINUTES
PART – I (MCQs): MAXIMUM MARKS = 20
PART – II MAXIMUM MARKS = 80

(i) First attempt PART I (MCQ) on separate OMR Answer Sheet which shall be taken back after 30 minutes.
(ii) Overwriting / cutting of the options / answers will not be given credit.
PART I (MCQs) (Compulsory)

Q. 1 (i) Select the best option / answer and fill in the appropriate Circle on the Answer Sheet.
(ii) Answers given anywhere, other than OMR Answer Sheet, shall not be considered.

(۱) آثار الصنادید کس کی تصنیف ہے؟
(a) نذیر احمد (b) آزاد (c ) سرسید (d) ان میں سے کوئی نہیں
(۲) “توازن” کا مصنف کون ہے؟
(a) محمد علی صدیقی (b) سجاد حُسین (c ) عابد اظہر (d) ان میں سے کوئی نہیں
(۳) “مسلمانوں کی گُزشتہ تعلیم پر اک نظر” کس کی تصنیف ہے؟
(a) حالی (b) شبلی (c ) سرسید (d) ان میں سے کوئی نہیں
(۴) “اندازے” صنف کے اعتبار سے کیا ہے؟
(a) تنقیدی مضامین (b) شعری مجموعہ (c ) انشائیے (d) ان میں سے کوئی نہیں
(۵)اردو تنقید کا ارتقا کس کی تصنیف ہے
(a) سید عبداللہ (b) وحید قُریشی (c ) عبادت بریلوی (d) ان میں سے کوئی نہیں
(۶) “سیپ” کا ایڈیٹر کون ہے؟
(a) نعیم درانی (b) سلیم احمد (c ) مُبین مرزا (d) ان میں سے کوئی نہیں
(۷) “گردش رنگ چمن” کس کا ناول ہے؟
(a) بانو قُدسیہ (b) جمیلہ سرفراز (c ) قُرۃ العین حیدر (d) ان میں سے کوئی نہیں
(۸) “کپاس کا پھول” کا مُصنف کون ہے؟
(a) خواجہ رضی حیدر (b) احمد ندیم قاسمی (c ) مسعوداشعر (d) ان میں سے کوئی نہیں
(۹) “سیر افرنگ” کس کا سفرنامہ ہے؟
(a) نسیم الحق آفریدی (b) یوسف خان کمبل پوش (c ) محمد علی دُرانی (d) ان میں سے کوئی نہیں
(۱۰) “گُریز” کس کی تصنیف ہے؟
(a) عزیز احمد (b) انتظارحسین (c ) حمید کاشمیری (d) ان میں سے کوئی نہیں
(۱۱)جوش کی خودنوشت سوانح کا عنوان کیا ہے ؟
(a) یادوں کی بارات (b) یادوں سے برائت (c )یادوں کی برسات (d) ان میں سے کوئی نہیں
(۱۲) انجمن ترقی اردو کے موجودہ سیکرٹری کا نام کیا ہے؟
(a) آفتاب احمد یوسفی (b) جمیل الدین عالی (c ) آفتاب احمد خان (d) ان میں سے کوئی نہیں
(۱۳) “میر اور میریات” کس کی تصنیف ہے؟
(a) صفدر آه (b) وحید قُریشی (c ) سید عبداللہ (d) ان میں سے کوئی نہیں
(۱۴) محمد حُسین آزاد کے اُستاد کون تھے ؟
(a) شبلی نعمانی (b) سودا (c ) ذوق (d) ان میں سے کوئی نہیں
(۱۵) “ماہ تمام” کس کی شعری کُلیات ہے؟
(a) پروین شاکر (b) پروین فنا (c ) ادا جعفری (d) ان میں سے کوئی نہیں
(۱۶) عظمت اللہ خان کے شعری مجموعہ کا نام کیا ہے؟
(a) رسیلے بول (b) سُریلے بول (c ) کڑوے بول (d) ان میں سے کوئی نہیں
(۱۷) “ایک صدی کا قصہ” کس کی تصنیف ہے؟
(a) جمیل جالبی (b) سلطان جمیل نسیم (c ) انوار احمد خان (d) ان میں سے کوئی نہیں
(۱۸)”نفسیاتی تنقید” کس کی تصنیف ہے ؟
(a) سلیم اختر (b) محمد علی صدیقی (c ) محسن سلیم (d) ان میں سے کوئی نہیں
(۱۹) اقبال پر پہلی کتاب کون سی ہے؟
(a) اقبالیات (b) اقبال نامہ (c ) اقبال (d) ان میں سے کوئی نہیں
(۲۰) غالب کی تاریخ وفات کیا ہے؟
(a) سنہ ۱۸۶۸ء (b) سنہ ۱۸۶۹ء (c ) سنہ ۱۸۷۰ء (d) ان میں سے کوئی نہیں

PART II
NOTE:
(i) PART II is to be attempted on the separate Answer Book.
(ii) Candidate must write Q. No. in the Answer Book in accordance with Q. No. in the Q. Paper.
(iii) Attempt All questions from PART II. All questions carry EQUAL marks.
(iv) Extra attempt of any question or any part of the attempted question will not be considered.

سوال نمبر۲: شاعر کا حوالہ دیتے ہوئے صرف دو اجزا کی تشریح کیجئے۔
الف۔ شیخی کا اب کمال ہے کچھ اور
حال ہے اورقال ہے کچھ اور
سہل مت بوجھ یہ طلسم جہاں
ہر جگہ یاں خیال ہے کچھ اور
ب۔ مری تعمیر میں مضمر ہے اک صورت خرابی کی
ہیولی برق خرمن کا ہے، خون گرم دہقاں کا
ہنوز اک پرتو نقش خیال یار باقی ہے
دل افسردہ گویا حجرہ ہے یوسف کے زنداں کا
ج۔ وہ تارے جو تھے شرق میں افگن
پہ تھا ان کی کرنوں سے تا غرب روشن
نوشتوں سے ہیں جن کے اب تک مزین
کتب خانہ، پیرس روم و لندن
د۔ اے کہ تجھ کو کھا گیا سرمایہ دار حلیہ گر
شاخ آہوپر رہی صدیوں تلک تیری برات
دست دولت آفریں کو مزدیوں ملتی رہی
اہل ثروت دیتے ہیں جیسے غریبوں کو زکوۃ

سوال نمبر۳: سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزکی تشریح کیجیے۔
الف۔ “مرحوم بہت صاف گو تھے جو دل میں آتا فوراً زبان سے کہہ دیتے تھے۔ اس صاف گوئی سے انہیں بعض اوقات نقصان بھی پہنچا۔ اگرچہ کبھی کبھی رنجیدہ بھی ہو جاتے تھے لیکن پھر جلد صاف بھی ہو جاتے تھے۔ کبھی دل میں کینہ یا بغض نہیں رکھتے تھے۔ ان کا فیض عام تھا۔ دوست دشمن بلا امتیازاس سے متمع ہوتے تھے۔ انتقام کا کبھی خیال نہ کیا بلکہ جن لوگوں نے ان سے برائی کی انہوں نے اس کا بدلہ ہمیشہ بھلائی سے دیا۔”
ب۔ “اس کی زندگی دل کی ہر دھڑکن کے ساتھ رس رہی تھی۔ ضرب بہ ضرب، قطرہ بہ قطرہ، دم بہ دم، ہر ایک اسےچھو چھو کر انگلیوں کی پوروں سے دل کی دھڑکن سن رہا تھا۔ وہ دھڑکن جو دوسری دھڑکن تک ایک نیا جنم, ایک نئی جون بخشتی ہے۔ کس جی سے کہوں کہ اس کا آب و دانہ اٹھ چکا تھا اور وہ رخصت ہو رہا تھا۔”
سوال نمبر 4: عصری حسیت کے پس منظر میں فیض کی شاعری کا جائزہ لیجئے۔
یا
حفیظ جالندھری کی شاعری پر مذہب کے اثرات کا تجزیہ کیجیے۔
سوال نمبر 5: مشتاق احمد یوسفی کی مزاح نگاری کے عناصر تحریر کیجیے۔
یا
کیا ہم “راجہ گدھ” کو ایک بڑا ناول قرار دے سکتے ہیں؟ بحث کیجیے۔


8,154 Views
Top