Urdu Literature CSS Paper I 2013

FEDERAL PUBLIC SERVICE COMMISSION
COMPETITIVE EXAMINATION – 2013
FOR RECRUITMENT TO POST IN BS – 17
UNDER THE FEDERAL GOVERNMENT

URDU PAPER I

TIME ALLOWED: THREE HOURS
PART – I (MCQs): MAXIMUM 30 MINUTES
PART – I (MCQs): MAXIMUM MARKS = 20
PART – II MAXIMUM MARKS = 80

(i) First attempt PART I (MCQ) on separate OMR Answer Sheet which shall be taken back after 30 minutes.
(ii) Overwriting / cutting of the options / answers will not be given credit.
PART I (MCQs) (Compulsory)

Q. 1 (i) Select the best option / answer and fill in the appropriate Circle on the Answer Sheet.
(ii) Answers given anywhere, other than OMR Answer Sheet, shall not be considered.

(۱) اُردو قواعد کی کتاب “دریائے لطافت” انشااللہ خان انشا نے کس کے اشتراک سے تصنیف کی؟
(a) مرزا غالب (b) امام بخش ناسخ (c ) خان آرزو (d) مرزا محمد حسن قتیل
(۲) حدائق البلاغت، میر شمس الدین فقیر کا اُردو ترجمہ پہلی بار ۱۸۴۲ میں کس نے کیا؟
(a) امام بخش صہبائی (b) مولوی ذوالفقار علی (c ) نجم الغنی رام پوری (d) علامہ سید علی محمد شاد
(۳) مثنوی “اژدرنامہ” کس کی تصنیف ہے؟
(a) ولی دکنی (b) میر تقی میر (c ) حیدرعلی آتش (d) میر حسن
(۴) “تذکرہ ہندی” غلام ہمدانی مصحفی کو کس نے ۱۹۳۳ میں مرتب کرکے شائع کیا؟
(a) مولوی عبدالحق (b) حافظ محمود شیرانی (c ) محی الدین قادری زور (d) قاضی عبدالودود
(۵) میرتقی میر کی کُلیات کتنے دواوین پر مشتمل ہے؟
(a) تین (b) چار (c ) پانچ (d) چھ
(۶) مرزا غالب نے اپنی نثرکی ایک کتاب “لطائف غیبی” کو کس کے نام سے طبع کروایا؟
(a) میر مہدی مجروح (b) میاں داد سیاح (c ) منشی ہرگوپال تفتہ (d) ان میں سے کوئی نہیں
(۷) مولانا حالی کو ان کی کس کتاب پر وائسرائے ہند نے چارسوروپے انعام دیا؟
(a) مجالس النساء (b) مقدمہ شعروشاعری (c ) حیات جاوید (d) حیات سعدی
(۸) اُردو کے کس معروف شاعر کا اصل نام ولی مُحمد تھا؟
(a) نظیراکبرآبادی (b)اکبر الہ آبادی (c ) حیدرعلی آتش (d) امام بخش ناسخ
(۹) “حاجی بغلول” کس ادیب کا معروف کردار ہے؟
(a) پریم چند (b) رتن ناتھ سرشار (c ) منشی سجاد حُسین (d) عبدالحلیم شرر
(۱۰) “سوز وطن” مطبوعہ ۱۹۰۸ء کس ادیب کا افسانوی مجموعہ ہے؟
(a) سجاد حیدر یلدرم (b) پریم چند (c ) راشد الخيري (d) سلطان حیدر جوش
(۱۱) “انگارے” مطبوعہ دسمبر ۱۹۳۲ء میں شامل سب سے زیادہ افسانے کس ادیب کے تھے؟
(a) احمد علی (b) عزیزاحمد (c ) رشید جہاں (d) سجاد ظہیر
(۱۲) “فرہنگ آصفیہ” کس کی مرتب کردہ لُغت ہےا؟
(a) سرسید احمد خان (b) مولوی سید احمد دہلوی (c ) امیر مینائی (d)خان آرزو
(۱۳) علامہ اقبال کی اولین نثری تصنیف کا کیا نام ہے؟
(a) فلسفہ عجم (b) علم الاقتصاد (c ) تشکیل جدید الہیات اسلامیہ (d) ان میں سے کوئی نہیں
(۱۴) “آب حیات” کس کا تحریرکردہ تذکرہ ہے؟
(a) مولانا حالی (b) شبلی نعمانی (c ) مُحمد حُسین آزاد (d) امداد امام اثر
(۱۵) ماہنامہ نیرنگ خیال لاہور کا پہلا شمارہ کب شائع ہوا؟
(a) 1922 (b) 1923 (c ) 1924 (d) 1925
(۱۶) مولانا ابوالکلام آزاد کی تصنیف “غُبار خاطر” صنف ادب کے اعتبار سے کیا ہے؟
(a) ناول (b) مضامین کا مجموعہ (c ) خطوط کا مجموعہ (d)خودنوشت
(۱۷) اُردوکے ایک مقبول جریدہ “زمانہ” کانپور کا بانی ایڈیٹر کون تھا؟
(a) مولانا تاجور نجیب آبادی (b) سرعبدالقادر (c ) مُنشی دیانرائن نگم (d) ان میں سے کوئی نہیں
(۱۸)”نقوش زنداں” کس کے اپنی اہلیہ کے نام خطوط کا مجموعہ ہے ؟
(a) مولانا ظفرعلی خان (b) فیض احمد فیض (c ) سجاد ظہیر (d) حبیب جالب
(۱۹) “شعرشورانگیز” کے نام سے شمس الرحمان فاروقی نے کس کی شاعری کی تفہیم وتشریح چارجلدوں میں تحریرکی ہے؟
(a) مرزا غالب (b) میر تقی میر (c ) حیدرعلی آتش (d) فیض احمد فیض

(۲۰) سن ۲۰۱۲ء میں ڈاکٹرجمیل جالبی کی کتاب “تاریخ ادب اُردو” کی کون سی جلد طبع ہوئی؟
(a) پہلی جلد (b) دوسری جلد (c ) تیسری جلد (d) چوتھی جلد

PART II
NOTE:
(i) PART II is to be attempted on the separate Answer Book.
(ii) Candidate must write Q. No. in the Answer Book in accordance with Q. No. in the Q. Paper.
(iii) Attempt All questions from PART II. All questions carry EQUAL marks.
(iv) Extra attempt of any question or any part of the attempted question will not be considered.

سوال نمبر 2. مندرجہ ذیل میں سے کسی دو پر مختصر مگر جامع جواب تحریر کیجئے۔
(الف) اردو میں نعتیہ شاعری
(ب) علی گڑھ تحریک کی علمی وادبی خدمات
(ج) اردو اور سندھی۔ لسانی روابط
(د) فسادات اور ادب
سوال نمبر 3۔ مندرجہ ذیل موضوعات میں سے کسی ایک پر جامع مضمون تحریر کریں۔
(الف) اردو اور قومی یکجہتی
(ب) اقبال اور نظریہ پاکستان کی اساس
(ج) اردو شاعری میں غالب کی اہمیت
(د) اردو میں قومی شاعری
سوال نمبر 4۔ مندرجہ ذیل میں سے کسی چار پر مختصر نوٹ لکھیے۔
(الف) مدوجزر اسلام مولانا حالی
(ب) بہادر شاہ ظفر کی شاعری
(ج) نذیر احمد کی ناول نگاری
(د) نگار کی ادبی خدمات
(ر) اردو میں مکتوب نگاری
(ق) مضامین پطرس
سوال نمبر 5۔ مندرجہ ذیل اقتباس کی تلخیص کیجئے جو اصل کے ایک تہائی سے زیادہ نہ ہو۔
“ہر زبان چڑھتی ہوئی تہذیبی قوتوں کے ساتھ بڑھتی اور پھیلتی ہے اور اسی کے ساتھ سکڑتی اور گرتی ہے۔ اردو زبان ایک نئی ادبی زبان تھی جس میں مختلف تہذیبی قوتوں نے خلاقانہ عمل کیا تھا۔ ابتدا میں اس نے گجرات اور دکن میں سنسکرت زبان کے خیالات، الفاظ، اشارات، تلمیحات اور ہندی اصناف سخن کو اپنایا اور ایک روایت کو جنم دیا۔ لیکن جب چند صدیوں تک یہ روایت استعمال میں آ کر اس منزل پر پہنچی ہے جہاں سے آگے بڑھنا ممکن نہیں تھا اور یہاں تخلیقی ذہن گھٹن اور رکاوٹ محسوس کرنے لگا تھا تو وہ اپنے اظہار کے لیے دوسری زندہ زبانوں کی طرف رجوع ہوگیا۔ تاریخ کے اس دور میں یہ ایک فطری عمل تھا۔ تہذیب کے اس موڑ پر اس کے علاوہ دوسرا عمل دوسرا راستہ ممکن نہ تھا۔ ”


6,344 Views