Urdu Literature CSS Paper I 2015

FEDERAL PUBLIC SERVICE COMMISSION
COMPETITIVE EXAMINATION – 2015
FOR RECRUITMENT TO POST IN BS – 17
UNDER THE FEDERAL GOVERNMENT

URDU Paper I

TIME ALLOWED: THREE HOURS MAXIMUM MARKS: 100

Part II

سوال نمبر 2 مندرجہ زیل میں سے کسی دو پر مختصر مگر جامع جواب تحریر کیجیے

الف) اردو زبان کی تشکیل و فروغ میں مسلمانوں کے کردار کی حیثیت و اہمیت

ب) اردو زبان کا دکنی دور

ج) اردو غزل پر اسلامی تہذیب کے اثرات کا محاکمہ

سوال نمبر 3: مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک پر جامع مضمون لکھیے

الف) اردو اور پنجابی زبان میں اشتراکات

ب) پشتون اہل قلم کی اردو میں خدمات

ج) اردو اور فارسی زبان کے لسانی روابط

سوال نمبر 4: مندرجہ ذیل میں سے کسی چار پر مختصر نوٹ لکھیے

الف) اردو افسانے میں پاکستانی ثقافت کی عکاسی

ب) حلقہء اربابِ ذوق کی شاعری میں ہیت و اسلوب کے تجربات

ج) اردو نثر میں طنز و مزاح کی روایت

د) اردو تنقید کے نمایندہ رجحانات

ر) علی گڑھ تحریک کی علمی و ادبی خدمات

ق) اردو کا تصورِ عقل و عشق

سوال نمبر 5: مندرجہ ذیل اقتباس کی تلخیص کیجیے جو اصل کے ایک تہاٰی سے زیادہ نہ ہو

” سطحی طور پر رجحان خواہ کتنے ہی متضاد اور مختلف کیوں نہ معلوم ہوں ، حقیقتا ان کی حیثیت اضافی ہے۔ زندگی کے بہاؤکی موزونی کو قائم رکھنے کے لیے ان کا باہمی سمجھوتا اور تبادلہ ضروری ہے۔ یہ دونوں تاریخ کی لازمی خصوصیات ہیں۔ جب جوش و خروش اور بے ترتیبی کا زمانہ گزر جاتا ہے تو تنظیم کا دور آتا ہے۔ اور جب یہ تنظیم کا زمانہ ایک مضر حیات یکسانی اور بے زاری پیدا کر دیتا ہے تو کسی انقلابی محرک کی ضرورت پیدا ہو جاتی ہے تا کہ زندگی اور سماج پہ ایک جمود طاری نہ ہو جاۓ۔ یا وہ پُر اسرار روحِ حیات جسے ہم خود جو جی چاہے نام دے لیں، خود بخود ایک روانی کے سے بڑھتی اور بہتی رہتی ہے”


4,737 Views
Top