Urdu Literature CSS Paper II 2015

FEDERAL PUBLIC SERVICE COMMISSION
COMPETITIVE EXAMINATION – 2015
FOR RECRUITMENT TO POST IN BS – 17
UNDER THE FEDERAL GOVERNMENT

URDU Paper II

TIME ALLOWED: THREE HOURS MAXIMUM MARKS: 100

Part II

سوال نمبر 2: شاعر کے حوالے سے صرف دو اجزاء کی تشریح کیجیے

(الف) کسی قوم کا جب اُٹھتا ہے دفتر
تو ہوتے ہیں مسخ ان میں پہلے تونگر
کمال ان میں رہتے ہیں باقی نہ جوہر
نہ عقل ان کی ہادی نہ دین ان کا رہبر

(ب) خرد کے پاس خبر کے سوا کچھ اور نہیں
ترا علاج نظر کے سوا کچھ اور نہیں
ہر اک مقام سے آگے مقام ہے تیرا
حیات ذوقِ سفر کے سوا کچھ اور نہیں

(ج) ضبط کا عہد بھی ہے شوق کا پیمان بھی ہے
عہد و پیمان سے گزر جانے کو جی چاہتا ہے
درد اتنا ہے کہ ہر رگ میں ہے محشر برپا
اور سکوں ایسا کہ مرجانے کو جی چاہتا ہے

سوال نمبر 3: سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک اقتباس کی تشریح کیجیۓ

(الف) یہ بڑا عجیب منظر تھا۔ رات کے اندھیرے میں صبح ہولے ہولے گُھل رہی تھی۔ چڑیاں ایک دوسرے کو رات کے خواب سنانے لگی تھیں۔ بعض پرندے پر ہلاۓ بغیر فضا میں یوں تیر رہے تھے جیسے مصنوعی ہیں اور کُوک ختم ہو گی تو گر پڑیں گے۔ ہوا بہت نرم تھی اور اس میں ہلکی ہلکی لطیف سی خنکی تھی۔ مسجد میں وارث علی اذان دے رہا تھا۔ یہ وہی سُریلی زبان تھی جس کے بارے میں ایک سِکھ سمگلر نے یہ کہہ کر پورے گاؤں کو ہنسا دیا تھا کہ اگر میں نے وارث علی کی تین چار ازانیں اور سن لیں تو واہگرو کی قسم کھا کے کہتا ہوں کہ میرے مسلمان ہوجانے کا خطرہ ہے۔

(ب) کبھی کبھی اچانک کسی کے چہرے پر خاموشی اور غم کی دبیز لہریں چھا جاتی ہیں۔ کیا اس لمحے اسے مراجعت کی فکر ہوتی ہے کیا موت کا مہربان سایہ اس پر پڑتا ہے؟ کیا آباٰی وطن کی طرف لوٹ جانے کی آرزو ہر ذی روح کو یہاں کی لزتوں میں بھی نا آسودہ رکھتی ہے؟ کبھی کبھی بھری محفلوں میں شام کے وقت سب خاموش ہو جاتے ہیں کیونکہ موت کا فرشتہ وہاں سے گزرتا ہے اور سب کی سایکی جانتی ہے کہ انسان موت کی مدد کے بغیرمکمل طور پر آزاد نہیں ہو سکتا۔ خواہشات کا تمام بوجھ انسان کے کندھوں سے اتارنے والی صرف موت ہے۔

سوال نمبر 4: سروادی سینا کے تناظر میں فیض احمد فیض کی غزلیہ شاعری کی خصوصیات قلمبند کیجیے

یا

مختار صدیقی کا اردو نظم نگاری میں مقام متعین کیجیے

سوال نمبر 5: احمد ندیم قاسمی کے افسانے دیہات کی حقیقی عکاسی کے مظہر ہیں۔ اس راۓ کی روشنی میں ان کے افسانوں کا جائزہ تحریر کیجیے

یا

مشتاق احمد یوسفی کی مزاح نگاری کی نمایاں خصوصیات پر اظہارِ خیال کیجیۓ


734 Views

5 thoughts on “Urdu Literature CSS Paper II 2015

  • August 29, 2022 at 12:25 pm
    Permalink

    446313 162329Many thanks for the wonderful post C Id fun reading it! That i really like this blog. 22050

  • September 10, 2022 at 9:08 am
    Permalink

    536968 633080Soon after study quite a few the websites on your personal internet website now, i truly like your indicates of blogging. I bookmarked it to my bookmark website list and will also be checking back soon. Pls consider my web-site likewise and tell me what you consider. 269394

  • September 30, 2022 at 11:52 am
    Permalink

    770306 234808Taylor Lautner By the way you might want to check out this cool internet site I found 295602

  • December 10, 2022 at 7:56 am
    Permalink

    62263 96427Cool text dude, keep up the very good function, just shared this with the mates 968873

  • May 18, 2023 at 11:36 am
    Permalink

    I’m not that much of a internet reader to be honest but your
    blogs really nice, keep it up! I’ll go ahead and bookmark your site to come back
    later. Cheers

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: