Urdu Literature CSS Paper II 2014

FEDERAL PUBLIC SERVICE COMMISSION
COMPETITIVE EXAMINATION – 2014
FOR RECRUITMENT TO POST IN BS – 17
UNDER THE FEDERAL GOVERNMENT

URDU PAPER II

TIME ALLOWED: THREE HOURS
PART – I (MCQs): MAXIMUM 30 MINUTES
PART – I (MCQs): MAXIMUM MARKS = 20
PART – II MAXIMUM MARKS = 80

NOTE:
(i) Part – II is to be attempted on the separate Answer Book.
(ii) Attempt ALL questions from PART – II. ALL questions carry EQUAL marks.
(iii) All the parts (if any) of each Question must be attempted at one place instead of at different places.
(iv) Candidate must write Q. No. in the Answer Book in Accordance with Q. No. in the Q. Paper.
(v) No Page / Space be left blank between the answers. All the blank pages of Answer Book must be crossed.
(vi) Extra attempt of any question or any part of the attempted question will not be considered.

Part II

سوال نمبر 2۔ شاعر کا حوالہ دیتے ہوئے تشریح کیجئے۔ (10+10) (20)
(الف) صبح کا تارا ابھر کر رہ گیا
رات کا جادو بکھر کر رہ گیا
ہم سفر سب منزلوں سے جاملے
میں نئی راہوں میں مر کر رہ گیا
کیا کہوں اب تجھ سے اے جوئے کم آب
میں بھی دریا تھا اتر کر رہ گیا
یا
مجید امجد کی نظم “توسیع شہر” کا فنی و فکری جائزہ پیش کریں۔
(ب) حسن غمزے کی کشاکش سے چھٹا میرے بعد
بارے، آرام سے ہیں اہل جفا میرے بعد
مذہب شیفتگی کے کوئی قابل نہ رہا
ہوئی معزولی انداز و ادا میرے بعد
شمع بجھتی ہے تو اس میں سے دھواں اٹھتا ہے
شعلہ عشق سیہ پوش ہوا میرے بعد
یا
فیض احمد فیض کی نظم “انتساب” کا فنی و فکری جائزہ پیش کریں۔
سوال نمبر 3۔ سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جز کی تشریح کیجئے۔ (20)
(الف) “جب وہ متاعِ خوبی کھانا لے کر آتی تو طعام کے ساتھ سلسلہ کلام ہی شروع ہو جاتا۔ کبھی میٹھی باتوں سے شکر ریزی کرتی، کبھی چٹکلے سناکر حدیث مائدہ میں نمکینی پیدا کرتی۔ اس طرح گھر کا نان و نمک من و سلویٰ سے سوا مزا دیتا۔ میری زندگی کیا تھی۔ محبت و عشق کا اچھوتا راگ۔ مسرت کی پری اطمینان کا جھولا جھول جھول کر گا رہی تھی”

(ب) “اب مرحوم کو ہی دیکھئے۔ زندگی میں ہی ایک قطعہ اراضی اپنی قبر کے لیے بڑے ارمانوں سے رجسٹری کرا لیا تھا۔ گو کہ بیچارے اس کا قبضہ پورے بارہ سال بعد لے پائے۔ نصیحتوں اور وصیتوں کا یہ عالم تھا کہ موت سے دس سال پیشتر ایک فہرست اپنے نواسوں کے حوالے کر دی تھی، جس میں نام بنام لکھا تھا کہ فلاں ولد فلاں کو میرا منہ دکھایا جائے (جن حضرات سے زیادہ آزردہ خاطر تھے ان کے نام کے آگے ولدیت نہیں لکھی تھی) تیسری شادی کے بعد انھیں اس کا طویل ضمیمہ مرتب کرنا پڑا، جس میں تمام جوان پڑوسیوں کے نام شامل تھے”
سوال نمبر 4۔ غالب کی شاعری میں خود پسندی اور نرگسیت کے عناصر کی مثالیں دے کر وضاحت کریں۔
یا
فیض احمد فیض کی ہاں غم جاناں سے لے کر غم دوراں تک کا افسانہ رقمطراز کریں۔ (20)

سوال نمبر 5۔ اردو طنزومزاح کی روایت میں مشتاق احمد یوسفی کا مقام متعین کریں۔
یا
بابائے اردو مولوی عبدالحق کی خاکہ نگاری پر جامع نوٹ لکھیے۔ (20)


5,545 Views
Top