Urdu Punjab PMS Paper 1994

Punjab Public Service Commission

Combined Competitive Examination 1994

Paper Urdu

TIME ALLOWED: THREE HOURS MAXIMUM MARKS: 100

 

 

1. مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون لکھیے.(40)

(i) وحدت ملی اور ہماری ذمہ داریاں
(ii) علامہ اقبال بطور قومی شاعر
(iii) سرسید احمد خان کی ادبی خدمات
(iv) تحریک آزادی کشمیر اور عالمی رائے عامہ
(v)شاہراہ ریشم ماضی حال مستقبل

2. شعری محاسن کی وضاحت کے ساتھ ذیل کے اشعار کی تشریح کیجئے ۔(20)
الف۔ عہد جوانی رو رو کاٹا پیری میں لیں آنکھیں موند 

یعنی رات بہت تھے جاگے صبح ہوئی آرام کیا 

(ب). باغ بہشت سے مجھے حکم سفر دیا تھا کیوں

 کار جہاں دراز ہے اب میرا انتظار کر

(ج). نقشِ فریادی ہے کس کی شوخی تحریر کا

 کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا

(د) کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا

 میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا

3۔  ذیل کے الفاظ کا مفہوم سلیس اردو میں اختصار سے لکھئے (20)

چمنستان دہر میں  روح پرور بہاریں آ چکی ہیں چرخ نادرہ کار نے کبھی کبھی بزم عالم اس سر و سامان سے سجائی کی نگاہ خیرہ ہو کر رہ گئی ہیں لیکن آج کی تاریخ وہ تاریخ ہے جس کے انتظار میں پیر کہن سال دہر نے کروڑوں پر صرف کر دیے سیارگانِ فلک اسی دن کے شوق میں ازل سے چشم براہ تھے۔   چرخ کہن مدتہائے دراز سے اسی صبح جان نواز کے لیے لیل و نہار کی کروٹیں بدل رہا تھا۔ کارکنان قضا و قدر کی بزم آرائیاں، عناصر کی جدت طرازیاں، ماہ و خورشید کی فروغ انگیزیاں، ابروباد کی تردستیاں، عالم قدس کے انفاس پاک، توحید ابراہیم، جمال یوسف، معجزی طرازی موسی، جاں نوازی مسیح، سب اسی لیے تھے کہ یہ متاع ھائے گراں مایہ، شہنشاہ کونین کے دربار میں کام آئیں گے۔ 

4۔ سلیس اور با محاوره اردو میں ترجمہ کیجئے ۔ (20) 

The creation of Pakistan also illustrated a unique example of self sacrifice in the name of religion in the modern era. This sacrifice was offered consciously and willingly by the Muslims living in the Hindu majority areas which are bound to be excluded from the new Muslim state. Whenever these people were confronted with their bleak prospects in the event of the establishment of Pakistan and material losses they would inevitably suffer if they were to migrate to Pakistan their typical reply used to be, “everyone knows that the Holy Prophet did not carry with him the shrines of Makkah when he migrated to Madina; he migrated because he wanted to transform Madina into a Pakistan”.

4,542 Views
Top