PUNJAB PUBLIC SERVICE COMMISSION
COMBINED COMPETITIVE EXAMINATION
FOR RECRUITMENT TO THE POSTS OF
PROVINCIAL MANAGEMENT SERVICE, ETC – 2023
CASE NO. 1C2024
SUBJECT: URDU (Essay, Precis, Comprehension & Translation)
TIME ALLOWED: THREE HOURS
MAXIMUM MARKS: 100
NOTE:
i. All the parts (if any) of each Question must be attempted at one place instead of at different places.
ii. Write Q. No. in the Answer Book in accordance with Q. No. in the Q. Paper.
iii. No Page/Space be left blank between the answers. All the blank pages of Answer Book must be crossed.
iv. Extra attempt of any question or any part of the question will not be considered.
سوال نمبر 1: درج ذیل میں سے کسی ایک موضوع پر مضمون لکھیے۔ (کم از کم الفاظ: ایک ہزار) 30 نمبر
(1) لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے
(2) تقلید کی روش سے تو بہتر ہے خودکشی
(3) زرعی اراضی میں بتدریج کمی: اسباب اور حل
(4) شخصیت پر مطالعۂ ادب کے اثرات
سوال نمبر 2: درج ذیل اقتباس کی تلخیص کیجیے جو اصل عبارت کے ایک تہائی سے زیادہ نہ ہو تلخیص کا ایک موزوں عنوان بھی دیجیے۔ 15 نمبر
قحط میں موت ارزاں ہوتی ہے اور قحط الرجال میں زندگی۔ مرگِ انبواہ کا جشن ہو تو قحط، حیاتِ بے مصرف کا ماتم ہو تو قحط الرجال۔ ایک عالم موت کی ناحق زحمت کا، دوسرا زندگی کی ناحق تہمت کا۔ ایک سالِ حشر کا دوسرا محض حشرات الارض کا۔ زندگی کے تعاقب میں رہنے والے قحط سے زیادہ قحط الرجال کا غم کھاتے ہیں۔ بستی، گھر اور زبان خاموش درخت، جھاڑ اور چہرے مرجھائے۔ مٹی، موسم اور لب خشک۔ ندی، نہر اور حلق سوکھے۔ جہاں پانی موجیں مارتا تھا وہاں خاک اڑنے لگی، جہاں سے مینہ برستا تھا وہاں سے آگ برسنے لگی۔ لوگ پہلے نڈھال ہوئے پھر بے حال۔ آبادیاں اجڑ گئیں اور ویرانے بس گئے۔ زندگی نے یہ منظر دیکھا تو کہیں دور نکل گئی، نہ کسی کو اس کا یارانہ ملا نہ کسی کو اس کا سراغ۔ یہ قحط میں زمین کا حال تھا۔
سوال نمبر 3: درج ذیل جملوں کو اس طرح درست کیجیے کہ جملے کی ساخت متاثر نہ ہو۔ 10 نمبر
(1) پرچے میں سرخ سیاہی کا استعمال منع ہے۔ (2) ہمارے قول وفعل میں تضاد نہیں ہونا چاہیے۔
(3) قصور لاہور کے قریب واقعہ ہے۔ (4) گائے کے آگے بین بجانے کا کوئی فائدہ نہیں۔
(5) یہاں اس قدر شور و غوغا کیوں ہے۔ (6) ذات پات کی وجہ سے کسی کو ترجیح حاصل نہیں۔
(7) قائدِاعظم کے چودہ نقاط بڑے اہم ہیں۔ (8) یہاں لڑکے اور لڑکیاں تعلیم حاصل کرتی ہیں۔
(9) اس معاملے میں آپ کا نکتہ نظر کیا ہے؟ (10) کامیابی کا دارومدار انسان کے مطمحِ نظر پر ہے۔

**************