Urdu Essay Precis Punjab PMS Paper 2025

PUNJAB PUBLIC SERVICE COMMISSION
COMBINED COMPETITIVE EXAMINATION
FOR RECRUITMENT TO THE POSTS OF
PROVINCIAL MANAGEMENT SERVICE, ETC – 2025
CASE NO. 36C2025
SUBJECT: URDU (Essay, Precis, Comprehension & Translation)
TIME ALLOWED: THREE HOURS
MAXIMUM MARKS: 100
NOTE:
i. All the parts (if any) of each Question must be attempted at one place instead of at different places.
ii. Write Q. No. in the Answer Book in accordance with Q. No. in the Q. Paper.
iii. No Page/Space be left blank between the answers. All the blank pages of Answer Book must be crossed.
iv. Extra attempt of any question or any part of the question will not be considered.
سوال نمبر 1: درج ذیل میں سے کسی ایک موضوع پر مضمون لکھیے۔ (کم از کم الفاظ: ایک ہزار) 30 نمبر
(1) خلیج فارس میں کھینچاتی اور اس کے خطے پر اثرات
(2) ہندو توا کا نظریہ اور مسلمان
(3) پاکستان میں بجلی کی رسد و طلب کا صنعتوں پر اثر
سوال نمبر 2: درج ذیل اقتباس کی تلخیص کیجیے جو اصل عبارت کے ایک تہائی سے زیادہ نہ ہو تلخیص کا ایک موزوں عنوان بھی دیجیے۔ 15 نمبر
“احسان” اپنے اولین دور میں بڑا جاندار اور فتنہ دار اخبار تھا۔ اس کا سہرا سیٹھ جی کے سر تھا کیونکہ وہ نہایت چابکدست اخبار نویس تھے۔ مولانا مرتضیٰ احمد خاں میشلی عربی اور فارسی کے جید عالم ہونے کے علاوہ برصغیر کی سیاسیات پر گہری نگاہ رکھتے تھے اور پابندِ صوم وصلوٰۃ اور ازحد متین شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی حضرت علامہ اقبال کے ہاں آمد و رفت کا باقاعدہ سلسلہ جاری تھا۔ ملک نور الہیٰ اگرچہ “احسان” کے مالک تھے لیکن ایک اچھے مالک کی حیثیت میں انہوں نے کبھی “احسان” کے ادارتی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔ ایڈیٹر مکیش اور ان کے علاوہ ادارت کے اراکین باہمی مشاورت سے پرچے کی پالیسی اور روزمرہ امور کے متعلق فیصلے کرتے تھے چنانچہ انقلاب کے مقابلے پر جو کہ یونینسٹ پارٹی کا ترجمان بن گیا تھا روزنامہ “احسان” مسلم لیگ کا نقیب بن کر میدان میں آیا تھا۔
سوال نمبر 3: درج ذیل جملوں کو اس طرح درست کیجیے کہ جملے کی ساخت متاثر نہ ہو۔ 10 نمبر
(1) تم تو ناک پر مچھر نہیں بیٹھنے دیتے۔
(2) بلی قدموں کی آواز سن کر چلی گئی۔
(3) آدمی کی پہچان حسب نسب نہیں افعال سے ہے۔
(4) السلام علیکم! آپ کہاں ہیں۔
(5) میں آپ کا مشکور ہوں گا۔
(6) مہنگائی دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔
(7) یہ گلاب کا قلم ہے۔
(8) اُس کے فیض و غضب کی بابت مت پوچھو!
(9) ڈپٹی نذیر احمد اُردو کے پہلے ناول نگار تھے۔
(10) آپ مع اہل و عیال تشریف لائیں۔

سوال نمبر 4: درج ذیل میں سے پانچ محاورات کو جملوں میں اس طرح استعمال کیجیے کہ ان کا مفہوم بخوبی واضح ہو جائے۔ 10 نمبر
(1) ملا کی ماری حلال(2) ساون ہرے نہ بھادوں سوکھے (3) بھائیں بھائیں کرنا
(4) ہاتھی کا بوجھ ہاتھی سنبھالے (5) لتے لینا (6) دسوں انگلیاں دسوں چراغ
سوال نمبر 5: درج ذیل اشعار میں سے چار اشعار کی تشریح کیجیے، تشریح سے پہلے شاعر کا نام بھی لکھیے۔ 20 نمبر
(1) تصویر کے دو رخ ہیں جہاں اور غمِ جاناں اک نقش چھپاتا ہے اک نقش دکھاتا ہے
(2) وہ خدایا! یہ زمیں تیری نہیں تیری نہیں تیرے آبا کی نہیں، تیری نہیں میری نہیں
(3) کوئی قابل ہو تو ہم شانِ کئی دیتے ہیں ڈھونڈنے والوں کو دنیا بھی نئی دیتے ہیں
(4) پختہ ہوتی ہے اگر مصلحت اندیش ہو عقل عشق ہو مصلحت اندیش تو ہے خام ابھی
(5) ابنِ مریم ہوا کرے کوئی میرے دکھ کی دوا کرے کوئی
(6) رو میں ہے رخشِ عمر کہاں دیکھیے تھمے نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں
سوال نمبر 6: کاٹ چھانٹ سے گریز کرتے ہوئے درج ذیل عبارت کا رواں اردو ترجمہ کیجیے۔ 15 نمبر
After a while we left the white city walls behind and found ourselves all at once in the desert – in a wide plain, greyish-brown, desolate, dotted with thorny bushes and patches of steppe grass, with low, isolated hills growing out of it like islands in a sea, and hedged in to the east by somewhat higher, rocky ranges, bluishgrey, jagged of outline, barren of all life. All over that forbidding plain there plodded caravans, many of them, in long processions – hundreds and thousands of camels – animal behind animal in single file, loaded with litters and pilgrims and baggage, sometimes disappearing behind hills and then reappearing. Gradually all their paths converged onto a single, sandy road, created by the tracks of similar caravans over long centuries.

 

15 Views