Table of Contents
KHYBER PAKHTUNKHWA, PUBLIC SERVICE COMMISSION
PESHAWAR
SUBJECT: COMPETITIVE EXAMINATION FOR THE POST OF PROVINCIAL MANAGEMENT SERVICE (BPS-17) 2013
URDU (PAPER-I)
حصہ اول
25
سوال نمبر 1: درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر جامع مضمون قلمبند کیجئے۔
(i) ادب اور جمہوریت
(ii) قومی ترقی میں زبان کا کردار
(iii) تہذیبوں کے درمیان مکالمے میں ادب کی اہمیت
20
سوال نمبر 2: درج ذیل میں سے کسی دو پر مفصل نوٹ لکھیے۔
(i) اردو نثر کے ارکان خمسہ
(ii) ترقی پسند تحریک
(iii) اردو ادب پر اقبال کے اثرات
15
سوال نمبر 3: موزوں عنوان کے ساتھ درج ذیل عبارت کی تلخیص کیجئے جو ایک تہائی سے زائد نہ ہو۔
“تاریخی اعتبار سے بالعموم اکثر مذاہب ہندو مت، جین مت، بدھ مت، عیسائیت، مائویت، شنتومت، کنفیوشسیت، شمن ازم، موسویت، زرتشت اور اسلام مشرق ہی سے ظہور پذیر ہوئے ہیں لیکن سوال مذاہب کا نہیں بلکہ نفسِ مذہب کا ہے۔ کیا کوئی ایسی سرزمین ہے جس کے باشندے مذہبی احساس سے بیگانہ رہے ہوں، خواہ اس کی نوعیت کچھ ہو؟ قدیم سے قدیم وحشی انسانوں سے لے کر جدید سے جدید مہذب انسانوں تک مذہب کی روح کسی نہ کسی شکل میں ضرور موجود رہی ہے۔ یعنی انفس و آفاق کے باہمی ربط کا وجدان، عظیم کائناتی قوتوں کے ساتھ ربط، افرادِ بشر کا فوقانی قوتوں پر مطلق انحصار، قدرت کے پراسرار عوامل کے سامنے اطاعت و تسلیم و نیابت، مافوق الفطرت پر اعتقاد و خوف، رومانندگی اور بیچارگی کا احساس جو توانے انسانی کے آزاد و عمل میں سدِ راہ ہوں وغیرہ وغیرہ۔ مذہب کے وسیع ترین مفہوم کے مطابق ممکن نہیں کہ کوئی انسان کبھی مذہب سے بیگانہ رہا ہو۔”
حصہ دوم: (سوالوں کے جواب لکھئے)
20
سوال نمبر 4: رومانوی تحریک کے حوالے سے اہم ادبا و شعرا پر نوٹ لکھیے۔
20
سوال نمبر 5: کیا فورٹ ولیم کالج کو ایک ادبی تحریک کا نام دیا جا سکتا ہے؟
20
سوال نمبر 6: اردو زبان کی وسعت اور ترقی میں علاقائی زبانوں کے کردار پر اپنا موقف پیش کیجئے۔
20
سوال نمبر 7: اردو کی مزاحیہ شاعری میں پطرس، جالب اور دلاور فگار کے کردار کا جائزہ لیجئے۔
20
سوال نمبر 8: اکیسویں صدی کے اہم اردو ناولوں کا ناقدانہ جائزہ پیش کیجئے۔
7 Views