Table of Contents
KPK, PUBLIC SERVICE COMMISSION
Competitive Examination for the Posts of PMS, 2016
URDU PAPER-I
Time Allowed: 03 Hours Max: Marks: 100
حّصہ اول
سوال نمبر 1: درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر جامع مضمون قلمبند کیجیے۔ (25)
(الف) بچوں کا ادب اور عصری صورتحال
(ب) سرکاری زبان کی حیثیت سے اُردو کا نفاذ: اہمیت، مشکلات اور امکانات
(ج) ادیب کی نظریاتی وابستگی
سوال نمبر 2: درج ذیل میں سے کوئی سے دو موضوعات پر مفصل نوٹ لکھیے: (20)
(الف) ایہام گوئی کی شعری روایت
(ب) اُردو تنقید کی روایت میں تذکروں کی اہمیت
(ج) مولوی عبدالحق کی خاکہ نگاری
سوال نمبر 3: موزوں عنوان کے ساتھ درج ذیل عبارت کی تلخیص کیجیے جو ایک تہائی سے زیادہ نہ ہو: (15)
“خلیفہ المنتصر نے اپنی پوری توجہ اس بات پر مرکوز کر دی تھی کہ عوام اور حکومت دونوں کو زیادہ سے زیادہ اقتصادی فائدہ پہنچے اور حاصل کی زیادتی سے عوام کی کمر نہ ٹوٹے۔ کیونکہ اس سے پہلے ہی عوام پر نامناسب محاصل کا بڑا بوجھ تھا اور وہ اقتصادی یا مالی طور پر بدحال ہو چکے تھے۔ خلیفہ نے ان کے بہت سے محاصل معاف کر دیے جس سے عوام نے اطمینان کا سانس لیا۔ چنانچہ جو محاصل حکومت کی طرف سے ان پر باقی تھے ان کی ادائیگی میں وہ کبھی کوتاہی نہ کرتے تھے۔ اُس دور میں اسپین کے ذرائع آمدنی بہت وسیع تھے۔ کہا جاتا ہے کہ مسلم اسپین دولت مندی اور آمدنی کے لحاظ سے اس وقت دنیا کا اہم ترین ملک تھا۔ ابن ایزی کی تحریر کے مطابق ‘۷۳لاکھ (۸۰) ہزار دینار’ کا ٹکسال کا خراج تھا۔ بازاروں کی آمدنی سات لاکھ ۶۵ ہزار دینار تھی۔ باقی رہا مالِ غنیمت کا پانچواں حصہ وہ شمار سے باہر تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق درآمد اور برآمد کے مال پر جو محصول لیا جاتا تھا وہ ملک کی مجموعی مالیت کا بڑا حصہ تھا۔ جو آمدنی غیر مسلموں سے وصول کی جاتی تھی وہ صرف خاص میں آتی تھی اور ذاتی خزانے میں داخل کی جاتی تھی۔ اس آمدنی کو خلیفہ المنتصر تین حصوں میں تقسیم کرتا تھا۔ ایک حصہ فوج اور سامانِ جنگ پر خرچ کیا جاتا تھا، دوسرا حصہ تعمیرات پر لگتا تھا، باقی حصہ بیت المال میں جمع کیا جاتا تھا۔”
حّصہ دوم
نوٹ: درج ذیل میں سے کوئی سے دو سوالوں کے جوابات تحریر کریں۔
سوال نمبر 4: بیسویں صدی کے کوئی سے چار ایسے ادبی رسائل کی خدمات پر روشنی ڈالیں جو تقسیم ہند سے پہلے سے شائع ہو رہے ہوں۔ (20)
سوال نمبر 5: “ہندوستان پر مسلمانوں کی فتوحات کا آغاز نہ بھی ہوتا تو بھی موجودہ پُرشکوہ اور پُرسوز انسانی ارتقاء کے فطری سفر میں اپنے وقت پر پچھمیل پر ضرور ہوتی۔” اُردو کے لسانی ارتقا کی تاریخ کی روشنی میں اس خیال کی تائید یا تردید کریں۔ (20)
سوال نمبر 6: مستحسن تنقید کے حوالے سے عہدِ حاضر میں مرتب ہونے والے ناولوں کا موضوعاتی جائزہ لیں۔ (20)
سوال نمبر 7: ترقی پسند تحریک تحریکِ سر سید کا تسلسل سمجھا جاتا ہے، اس رائے کی حق کے ساتھ یا تنقید یا تردید کریں۔ (20)
سوال نمبر 8: ڈاکٹر جاوید اقبال کی اپنی خود نوشت ‘اپنا گریبان چاک’ میں علامہ اقبال کی شخصیت کا جو خاکہ پیش کیا ہے وہ مگر اقبال شناسوں کے ہاں موجود علامہ اقبال کی تصویر سے کس طرح مختلف ہے؟ وضاحت کریں۔ (20)