PUNJAB PUBLIC SERVICE COMMISSION
COMBINED COMPETITIVE EXAMINATION FOR RECRUITMENT TO THE POSTS OF PROVINCIAL MANAGEMENT SERVICE, ETC – 2023
CASE NO. 1C2024
SUBJECT: URDU (PAPER-I)
TIME ALLOWED: THREE HOURS
MAXIMUM MARKS: 100
NOTE:
i. All the parts (if any) of each Question must be attempted at one place instead of at different places.
ii. Write Q. No. in the Answer Book in accordance with Q. No. in the Q. Paper.
iii. No Page/Space be left blank between the answers. All the blank pages of Answer Book must be crossed.
iv. Extra attempt of any question or any part of the question will not be considered.
نوٹ: صرف پانچ سوالوں کے جواب دیجیے۔ ہر حصے میں سے کم از کم ایک سوال کا جواب لکھنا لازمی ہے۔
حصہ اوّل
سوال نمبر1: ادب کسی نظریے اور مقصد کا ترجمان ہو تو اس کی جمالیاتی حیثیت کو نقصان پہنچتا ہے۔ تائید یا تردید کریں۔ 20 نمبر
سوال نمبر2: اردو کی کلاسیکی شاعری میں تصوف ایک اہم موضوع تھا۔ اس کے محرکات پر روشنی ڈالیں۔ 20 نمبر
سوال نمبر3: اردو مخلوط اور مشترک زبان ہونے کے باوجود کسی زبان کی مقلد یا تابع نہیں ہے۔ اپنی رائے کا اظہار کریں۔ 20 نمبر
حصہ دوم
سوال نمبر4: مقدمہ شعر و شاعری نے ادبی تنقید میں کن نئے مباحث کو فروغ دیا۔ اور یہ قدیم انداز تنقید سے کس طرح مختلف ہے۔ اپنی رائے کا اظہار کریں۔ 20 نمبر
سوال نمبر5: علی گڑھ تحریک نے اردو ادب کو خواب و خیال کی دنیا سے نکال کر عقلیت اور ٹھوس حقائق سے آشنا کیا۔ تائید یا تردید کریں۔ 20 نمبر
سوال نمبر6: شبلی نعمانی نے سیرت نگاری اور سوانح نگاری کے ذریعے مسلمانوں کی عظمتِ رفتہ کی بازیافت کی۔ روشنی ڈالیں۔ 20 نمبر
حصہ سوم
سوال نمبر7: ترقی پسند افسانے نے سماجی حقیقت نگاری کو بہت اہمیت دی۔ نمائندہ افسانوں کی مثالوں سے واضح کریں۔ 20 نمبر
سوال نمبر8: فیض احمد فیض کی شاعری حقیقت اور رومان کا امتزاج ہے۔ کلامِ فیض سے شعری مثالوں کی مدد سے واضح کریں۔ 20 نمبر
سوال نمبر9: محمد حسین آزاد کی رومانیت کسی ردِعمل کی پیداوار نہیں بلکہ یہ ان کی اپنی افتادِ طبع کی نقیب ہے۔ دلائل سے ثابت کریں۔ 20 نمبر
——————————