PUNJAB PUBLIC SERVICE COMMISSION
COMBINED COMPETITIVE EXAMINATION
FOR RECRUITMENT TO THE POSTS OF
PROVINCIAL MANAGEMENT SERVICE -2020
SUBJECT: URDU (PAPER-I)
TIME ALLOWED: THREE HOURS
MAXIMUM MARKS: 100
NOTE:
i. All the parts (if any) of each Question must be attempted at one place instead of at different places.
ii. Write Q. No. in the Answer Book in accordance with Q. No. in the Q. Paper.
iii. No Page/Space be left blank between the answers. All the blank pages of Answer Book must be crossed.
iv. Extra attempt of any question or any part of the question will not be considered.
نوٹ: صرف پانچ سوالوں کے جواب دیجیے۔ ہر حصے میں سے کم از کم ایک سوال کا جواب لکھنا لازمی ہے۔
حصہ اول
1- ”دونوں صاحبِ کمال ہیں، مگر فرق اتنا ہے کہ میر صاحب کا کلام ’آہ‘ ہے اور مرزا صاحب کا کلام ’واہ‘ ہے۔“ اس قول کی روشنی میں میر و سودا کے کلام کا موازنہ کیجیے۔
(20)
2- ”خواجہ میر درد کو بجا طور پر شاعرِ تصوف کہا جاتا ہے۔“ آپ اس بیان سے کہاں تک اتفاق کرتے ہیں؟
(20)
3- ”اگر یہ کہا جائے کہ ترقی پسند افسانوی ادب کے لیے پریم چند نے زمین ہموار کی تھی تو کچھ غلط نہ ہو گا۔“ اس بیان کی روشنی میں قیامِ پاکستان تک اہم ترقی پسند ناول و افسانہ نویسوں کے نام اور ان کی کتابوں کا ذکر کیجیے۔
(20)
حصہ دوم
4- ”میر امن کی داستان ’باغ و بہار‘ اردو نثر کا سب سے قیمتی سرمایہ تسلیم کی جاتی ہے۔“ اس قول کی تائید میں فورٹ ولیم کالج کلکتہ کے کردار پر روشنی ڈالیے۔
(20)
-5 بشمول سرسید احمد خاں وہ کون سے عظیم نثر نگار تھے جنہیں جدید اردو نثر کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے؟ ان میں سے کسی دو کی تفصیل مع ان کی تصانیف کے ناموں کے بیان کیجیے۔
(20)
-6 اردو ڈرامے کی تاریخ میں سید امتیاز علی تاج کے مقام و مرتبہ کا تعین کیجیے۔
(20)
حصہ سوم
-7 انجمن پنجاب کی تشکیل کب اور کن حالات میں ہوئی؟ اردو شاعری میں نظم نگاری کو رواج دینے میں انجمن پنجاب کی خدمات کا جائزہ پیش کیجیے۔
(20)
-8 اردو میں کلاسیکیت اور رومانیت کی تحریکوں کی خصوصیات کا موازنہ کرتے ہوئے ان کی خدمات کا جائزہ لیجیے۔
(20)
-9 اردو شعر و ادب کی ترویج و اشاعت میں حلقۂ اربابِ ذوق کی تحریک کا کیا کردار رہا ہے۔ ابتدا سے تا حال مختصر طور پر روشنی ڈالیے۔
(20)
10- ”ہم مزاح کے عہدِ یوسفی میں جی رہے ہیں“۔ اس قول کی روشنی میں مشتاق احمد یوسفی کی مزاح نگاری کا جائزہ پیش کیجیے۔
(20)
*********
Urdu Punjab PMS Paper I 2020
9 Views