Urdu Punjab PMS Paper II 2023

PUNJAB PUBLIC SERVICE COMMISSION
COMBINED COMPETITIVE EXAMINATION FOR
RECRUITMENT TO THE POSTS OF PROVINCIAL MANAGEMENT SERVICE, ETC – 2023
CASE NO. 1C2024
SUBJECT: URDU (PAPER-II)
TIME ALLOWED: THREE HOURS
MAXIMUM MARKS: 100
NOTE:
i. All the parts (if any) of each Question must be attempted at one place instead of at different places.
ii. Write Q. No. in the Answer Book in accordance with Q. No. in the Q. Paper.
iii. No Page/Space be left blank between the answers. All the blank pages of Answer Book must be crossed.
iv. Extra attempt of any question or any part of the question will not be considered.
سوال نمبر1۔ درج ذیل میں سے کسی ایک موضوع پر جامع مضمون لکھیے۔ 20 نمبر
(الف) فرد قائم ربطِ ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں
(ب) دورِ جدید کی ترقی میں اسلامی اقدار کا کردار
(ج) عصرِ حاضر کی صورتِ حال اور میڈیا کی ذمہ داریاں
(د) فکرِ اقبال اور نوجوان نسل
سوال نمبر2۔ قصیدے کی تعریف اور اس کے عناصرِ ترکیبی کا جائزہ لیجیے۔ 10 نمبر
یا
مرثیہ کی تعریف اور اس کی روایت کا جائزہ پیش کیجیے۔
سوال نمبر3۔ سوانح نگاری کی تعریف کرتے ہوئے حالی کے مقام و مرتبہ کا تعین کیجیے۔ 15 نمبر
یا
خاکہ نگاری کا ارتقائی جائزہ پیش کیجیے۔
سوال نمبر4۔ مولوی عبدالحق نے عام شخصیات کے خاکے تصنیف کیے ہیں۔ ان خاکوں پر تنقیدی نوٹ لکھیے۔ 15 نمبر
یا
مضامینِ سرسید کے حوالے سے سرسید کی نثر پر اظہارِ خیال کیجیے۔
سوال نمبر5۔ درج ذیل اشعار کی تشریح کیجیے اور شاعر کا نام بھی لکھیے۔ 15 نمبر
ہنگامہ گرم کُن جو دلِ نا صبور تھا
پیدا ہر ایک نالے سے شورِ نشور تھا
پہنچا جو آپ کو تو میں پہنچا خدا کے تئیں
معلوم اب ہوا کہ بہت میں بھی دور تھا
آتش بلند دل کی نہ تھی ورنہ اے کلیم
یک شعلۂ برقِ خرمنِ صد کوہِ طور تھا
سوال نمبر6۔ مندرجہ ذیل اشعار کی تشریح نظم کے حوالے سے کیجیے، نیز نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی تحریر کیجیے۔ 15 نمبر
گر یار کی مرضی ہوئی سر جوڑ کے بیٹھے
گھر بار چھڑایا تو وہیں چھوڑ کے بیٹھے
موڑا انھیں جدھر وہیں منہ موڑ کے بیٹھے
گدڑی جو سلائی تو وہی اوڑھ کے بیٹھے
اور شال اوڑھائی تو اسی شال میں خوش ہیں
پورے ہیں وہی مرد جو ہر حال میں خوش ہیں
سوال نمبر7۔ درج ذیل اقتباس کی تلخیص کیجیے، جو اصل عبارت کے ایک تہائی سے زیادہ نہ ہو۔ نیز اس عبارت کا کوئی موزوں عنوان بھی تجویز کیجیے۔ 10 نمبر
نئے قومی اور عالمی تناظر میں یہ فکر و آگہی مزید فروزاں ہو رہی ہے کہ مابعد جدید اردو ادب اور تنقید کی ترقی اور فروغ کے نئے ماڈل کو اپنے معاشرے اور مقامی تہذیب کی اپنی سماجی، تہذیبی، ثانوی تہذیبی کے روحانی اور جمالیاتی قدروں کا محاسبہ کرنا ناگزیر ہے۔ اس اردو کی مابعد جدید تخلیقی حیثیت اور بصیرت نے اس ضرورت پر بھی زور دیا ہے کہ اپنے روحانی ماضی کو اپنے مستقبل کے نئے امکانات سے اپنی مابعد جدید صورتِ حال کو مدنظر رکھتے ہوئے منسلک کرنا چاہیے۔ اگرچہ اردو کی مابعد جدیدیت، مغربی مابعد جدیدیت، مابعد ساختیات اور مابعد نوآبادیات سے کچھ حد تک متاثر ہے لیکن یہ کبھی اپنی ثقافتی جڑوں کو نظر انداز نہیں کرتی ہے اور نہایت مضبوطی سے ان سے ہم آہنگ رہی ہے۔ مسائل کی بابت اس کا ذہنی رویہ اور برتاؤ محض دانشورانہ نہیں ہے یہ سالم زاویۂ حیات و کائنات کا امین ہے اور بے محابا اپنے اخلاقی، وجودی، عرفانی اور روحانی تاملات اور تفکرات کو منعکس کرتا ہے۔
——————————

1 Views