PUNJAB PUBLIC SERVICE COMMISSION
COMBINED COMPETITIVE EXAMINATION
FOR RECRUITMENT TO THE POSTS OF
PROVINCIAL MANAGEMENT SERVICE, ETC -2022
CASE NO. 2C2023
SUBJECT: URDU (PAPER-I)
TIME ALLOWED: THREE HOURS
MAXIMUM MARKS: 100
NOTE:
i. All the parts (if any) of each Question must be attempted at one place instead of at different places.
ii. Write Q. No. in the Answer Book in accordance with Q. No. in the Q. Paper.
iii. No Page/Space be left blank between the answers. All the blank pages of Answer Book must be crossed.
iv. Extra attempt of any question or any part of the question will not be considered.
نوٹ: صرف پانچ سوالوں کے جواب دیجیے۔ ہر حصے میں سے کم از کم ایک سوال کا جواب لکھنا لازمی ہے۔
حصہ اول
سوال نمبر 1: دبستان دہلی اور دبستان لکھنؤ کی خصوصیات شعری مثالوں سے واضح کریں۔
20 نمبر
سوال نمبر 2: برصغیر پاک و ہند میں اردو زبان و ادب کا فروغ و ارتقاء اس ملک کے تاریخی اور تہذیبی مد و جزر کے ساتھ وابستہ ہے۔ دلائل سے ثابت کریں۔
20 نمبر
سوال نمبر 3: ادب کی قدریں نئی ہوں یا پرانی دراصل اقدارِ حیات کی کوکھ سے پیدا ہوتی ہیں۔ مثالوں سے واضح کریں۔ 20 نمبر
حصہ دوم
سوال نمبر 4: غالب نے اردو نثر کو ایک نیا آہنگ عطا کیا۔ مکاتیب غالب کی روشنی میں واضح کریں۔ 20 نمبر
سوال نمبر 5: سرسید احمد خاں اور ان کے رفقاء نے سائنسی نقطہ نظر اور اظہار کی صداقت کو اہمیت دی۔ دلائل سے ثابت کریں۔ 20 نمبر
سوال نمبر 6: امتیاز علی تاج کا ڈرامہ ”انارکلی“ کس کا المیہ ہے؟ 20 نمبر
حصہ سوم
سوال نمبر 7: ترقی پسند تحریک مجموعی طور پر اضمحلال، مایوسی اور قنوطیت کا ردِعمل تھی۔ تائید یا تردید کیجیے۔ 20 نمبر
سوال نمبر 8: مختصر افسانہ مغربی اثرات کی پیداوار اور عصری تقاضوں کا نتیجہ ہے۔ کیا آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں۔ تفصیلاً تحریر کریں۔ 20 نمبر
سوال نمبر 9: اردو کے جدید ناول انسان کی وجودی صورتِ حال کو پیش کرتے ہیں۔ کچھ جدید ناولوں کی مثال سے وضاحت کریں۔ 20 نمبر