Urdu KP PMS Paper I 2022

KHYBER PAKHTUNKHWA PUBLIC SERVICE COMMISSION
COMPETITIVE EXAMINATION FOR THE POST OF PROVINCIAL MANAGEMENT SERVICES OFFICERS, 2022
URDU (PAPER-I)

Time Allowed: 03 Hours
Max Marks: 100

——————————
حصہ اوّل

سوال نمبر 1: درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک پر جامع مضمون قلمبند کیجئے: (25)
i. اردو زبان کا ارتقا
ii. انٹرنیٹ اور تعلیمی ترقی
iii. ہمارے سیاحتی مقامات
سوال نمبر 2: درج ذیل میں سے کسی دو پر مفصل نوٹ لکھئے۔ (20)
i. اردو کی صوفیانہ شاعری
ii. اقبال اور مسلم تشخص
iii. ترقی پسند تحریک
سوال نمبر 3: موزوں عنوان کے ساتھ درج ذیل عبارت کی تلخیص کیجئے جو ایک تہائی سے زائد نہ ہو۔ (15)

زبان دریا کی طرح ہوتی ہے۔ یہ اپنے راستے خود بناتی ہے۔ کس زبان سے کون سا لفظ لے کر اپنے اندر جذب کرنا ہے، کون سا لفظ باہر اگل دینا ہے، اس کا فیصلہ زبان خود کرتی ہے۔ عام آدمی کو بھی معلوم ہے کہ اردو کا خمیر آمیزش اور امتزاج سے اٹھا ہے۔ انگریزی کے سیکڑوں الفاظ گاؤں گاؤں اور قصبے قصبے میں بولے اور سمجھے جاتے ہیں۔ اردو کے چند نادان دوست لاکھوں کروڑوں لوگوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ کروڑوں لوگ اگر عام زندگی میں ہسپتال کا لفظ استعمال کر رہے ہیں تو کوئی بھی انہیں شفا خانہ بولنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔ اسی طرح نکتہ دانی کو “گردن باندھ”، فیس بک (FACEBOOK) کو “کتاب چہرہ” وغیرہ کہنا اردو زبان کی ترقی اور وسعت کا ذریعہ نہیں بن سکتا۔ ایجادات سب جن کی ہیں، نام اور اصطلاحات بھی انہی کی استعمال ہونگی۔
حصہ دوم
نوٹ: کوئی سے دو سوالوں کے جوابات لکھئیے۔

سوال نمبر 4: فورٹ ولیم کالج کے اہم مصنفین کی ادبی کاوشوں کا جائزہ لیجئے۔ (20)
سوال نمبر 5: سرسید نے ادب کو زندگی کی ترجمانی کا ذریعہ بنایا، اپنا موقف پیش کیجئے۔ (20)
سوال نمبر 6: خطوطِ غالب کی نمایاں خصوصیات بیان کیجئے۔ (20)
سوال نمبر 7: کیا اردو میں قومی شاعری کا آغاز “مسدسِ حالی” سے ہوتا ہے؟ (20)
سوال نمبر 8: کیا قومی وحدت کے لئے اردو کا پاکستان کی دیگر قومی زبانوں سے باہمی ربط ناگزیر ہے۔ (20)

************

 

1 Views